اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ جس میزائل سے سعودی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ "قاھرایک " نوعیت کا ہے- یمنی فوج نے اس کارروائی میں جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط میں فضائیہ کے خالد بن عبدالعزیزنامی اڈے کو نشانہ بنایا ہے-
یمنی فوجی ذریعے کے مطابق میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر لگا ہے اور سعودی فوجی اڈے کو کافی نقصان پہنچا ہے- یمنی فوجی ذریعے نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ میزائلی حملہ، یمن کے مختلف علاقوں میں شہریوں اور بنیادی تنصیبات پر امریکی و سعودی جارح اتحاد کے مسلسل حملوں کا جواب ہے- اسی طرح یمنی اسنیپروں نے پیر کو نجران میں سعودی عرب کی بارڈرسیکورٹی فورس کے چار فوجیوں کو ہلاک کردیا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169